Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاک ڈاون، دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوا، شبلی فراز

شائع 22 مئ 2020 08:06am
فائل فوٹو

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ  لاک ڈاؤن کی وجہ سے  دیہاڑی دار اورمزدروں طبقہ زیادہ متاثرہوا۔

اسلام آباد  میں وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے نیوز کانفرنس کی ہے۔ نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ  لاک ڈاؤن کی وجہ سے  دیہاڑی دار اورمزدروں طبقہ زیادہ متاثرہوا۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ  اس صورتحال میں وزیراعظم غریبوں کیلئےپریشان رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  کیش گرانٹ پروگرام کےتحت مستحقین میں امداد تقسیم کی گئی اور  غریب اور پسماندہ طبقےکی بحالی وزیراعظم کی ترجیح ہے۔

سینیٹرشبلی فراز کا کہنا تھا کہ  مشکل وقت میں سب کو ساتھ ملکرآگے بڑھنا چاہئے، عمران خان کی سیاست غریب عوام کے حقوق کیلئےہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ  لاک ڈاؤن سےمتاثرہ افراد کو وزیراعظم نے نظرانداز نہیں کیا۔